یونین کلب – گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپین شپ۔احسن احمد فائنل میں پہنچ گئے

کانٹینینٹل ٹینس اکیڈمی کے احسن احمد جونیئرز کے ایک میچ میں ماڈرن کلب کے آیان احمد کے خلاف طویل مقابلہ میں فاتح ہوئے اور انہوں نے گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ حاصل کی ، جہاں ان کا مقابلہ ماڈرن کلب کے محمد فاروق سے ہوگا۔ احسن کا اسکور 6-1 ، 4-6 ، 8-10 تھا۔

لاریب شمسی نے سیمی فائنل میں ایشال آصف کو شکست دے کر انڈر 11 سنگلز کے فائنل میں مقام حاصل کیا ، انکا اسکور 0-4، 2-4 تھا۔

مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شہاب خان اور عدنان خان نے آیان یوسف اور محمد فاروق کو 3-8 سے شکست دی۔

سافٹ ٹینس مینز سنگلز راؤنڈ رابن مقابلہ میں اسامہ سعید نے سعد احمد کو 4-5 سے شکست دی اور محمد علی سے 0-5 کے اسکور سے ہار گئے۔

تعارف: newseditor