ماحور اولمپکس میڈل لیکر آئیں تو 10 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائیگا، سلام گل

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈسٹرکٹ بیڈمینٹن ایسوسی ایشن پشاور کے جنرل سیکریٹری سلام گل نے ٹوکیو اولمپیکس میں پاکستان کی نمبر ۱ خاتون بیڈمینٹن پلیر کی شمولیت پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان بیڈمینٹن فیڈریشن کی بیڈمینٹن کے فروغ کے لییے کوششوں کی تعریف کی اور اس سلسلے میں جنرل سیکریٹری واجد علی کی خدمات کو بھی سراہا۔

سلام گل نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ماہور شہزاد اولمپیکس میں بہترین کارکردگی دکھایں گی اور پاکستان میڈل کے ساتھ آییں گی۔۔ انہوں نے اولمپک میڈل جیتننے کی صورت میں ڈسٹرکٹ بیڈمینٹن ایسوسی ایشن پشاور کی طرف سے ۱۰ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

تعارف: newseditor