نڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنرز اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ )انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس کے افسروں اور اہل کاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک وقوم کو ایک نئی زندگی دی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختون خوا پولیس کے کردار کو کسی بھی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ممالک کی طرح ہمیں بھی اپنے ہیروز کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتے رہنا چاہئیے تاکہ نئی نسل ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کو سرخرو کر سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید ملک سعد میموریل اسپورٹس ٹرسٹ کے دورے اور آئی جی پولیس انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنرز اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

معظم جاہ انصاری نے ٹرسٹ کے شریک چئیرمین کا عہدہ سنبھالا اور ٹرسٹ کی سرگرمیوں پر مبنی تصاویر دیکھیں۔ انہوں نے ٹرسٹ کی دستاویزی فلم میں بھی گہری دل چسپی کا اظہار کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواپولیس کے جوانوں اور افسروں نے صوبے میں قیام امن کے لئے لازوال کردار ادا کیا اور نئی نسل اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ایک ایسا پرامن معاشرے کے قیام کی کوششیں کرے گی جو ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں ہو۔معظم جاہ انصاری نے شہیدصفوت غیور، ملک سعد، اشرف نور اور عابد علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام شہید پولیس افسر اور جوان ہمیشہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کھیلوں کی ترقی و فروغ اور اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اقدامات بھی وقت کا تقاضاہیں اور ایسے میں ملک سعد میموریل اسپورٹس ٹرسٹ نے جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں۔معظم جاہ انصاری نے کہا کہ انہوں نے ٹرسٹ کے بارے میں بہت سن رکھا تھا لیکن انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ٹرسٹ نے صوبے بھر میں کھیلوں کی ترقی و فروغ کے لئے بہت کام کیا ہے اور کم عمر کھلاڑیوں کی اسپورٹس اکیڈمیاں قائم کر کے انہیں کھیلنے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں

اس سے نہ صرف انہیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا بلکہ وہ صوبائی اور قومی ٹیموں تک رسائی بھی حاصل کر لیں گے۔آئی جی پولیس خیبر پختون خوا نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی شاندار خدمات انجام دینے پر ٹرسٹ کے تمام عہدے داروں کو مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ وہ ٹرسٹ کے شریک چئیرمین کی حیثیت سے ٹرسٹ کی کامیابی اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا کو ملک سعد ٹرسٹ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ ٹرسٹ نے اب تک صوبے کے 22اضلاع میں کھیلوں کی 147 اکیڈمیاں قائم کی گئیں جن میں کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سامان اور یونی فارم مفت دیا جاتا ہے۔

اسی طرح تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے اور کھلاڑیوں کو نقد انعامات دئیے جائیں گے۔اس موقع پر ٹرسٹ کے شریک چئیرمین معظم جاہ انصاری نے منتظمین کو ہدایت کی وہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائیں اور کھلاڑیوں کو نقد انعامات بھی دئیے جائیں۔پشا

تعارف: newseditor