ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل دوڑ سے باہر ہو گئے

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکے۔

ٹوکیو اولمپکس میں مینز 10میٹر ایئر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں پوزیشن رہی، فائنل راؤنڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا۔

کوالیفیکیشن راؤنڈ میں ایک موقع پرگلفام جوزف کی ساتویں پوزیشن ہوگئی تھی لیکن وہ ساتویں پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نےاسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا۔

تعارف: newseditor