ٹوکیو اولمپکس کے بیڈمنٹن ایونٹ میں شکست کے بعد باہر ہونے والی پاکستان کی کھلاڑی ماحور شہزاد نے میچ کے اختتام پر پٹھان کھلاڑیوں کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے پٹھانوں سے معافی طلب کی ہے، اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میں یہ معافی اپنے پٹھان بھائیوں کے لئے لکھ رہی ہوں۔
کسی بھی طرح سے میں نسل پرستانہ تبصرے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ کچھ پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو میرے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں ، لہذا میں نے اس ویڈیو میں صرف ان کا حوالہ دیا۔مجھے اپنے پٹھان بھائیوں اور بہنوں کے جذبات مجروح کرنے پر دل سے افسوس ہے۔
آخر میں میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پنجابیوں ، سندھیوں ، بلوچوں اور پٹھان بھائیوں / بہنوں کی محبت اور حمایت کے بغیر اس سطح پر مقابلہ کرنا یقینا. ناممکن تھا۔ میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اور آج میں جہاں کھڑی ہوں وہ آپ سب کے پیار اور تعاون کی وجہ سے ہے۔