پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کے باعث پہلے ہی نو نو اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد ہونے والی بارش کے باعث میچ کو مزید جاری رکھنا مشکل ہو گیا جس کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا، 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 86 رنز کا ہدف دے دیا۔
برج ٹاؤن میں جاری میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
میزبان ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے حسن علی نے 2، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے 19 سالہ محمد وسیم جونیئر نے ڈیبیو کیا ہے۔