آرمی کے صدام الحق نے تیسری تورسم خان آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

 

آرمی کے صدام الحق نے تیسری تورسم خان آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

سندھ کے نوید الرحمن کو شکست، واپڈا کی مہوش علی نے گرلز ٹائٹل جیتا، بوائزمیں احمد ریان چیمپئن بنے

مہمان خصوصی اسد احمداور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

کراچی ۔ اسپورٹس رپورٹر ۔ تیسری امیج تورسم خان آل پاکستان تورسم خان اسکواش چیمپیئن شپ پاکستان آرمی کے صدام الحق کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

شہر قائد کے روش خان جہانیگیر خان اسکواش کمپلیکس میں مردوں کے فائنل میں آرمی کے صدام الحق نے سندھ کے نوید الرحمن کو تین صفر گیم سے شکست دی ۔ صدام کی جیت کا اسکور گیارہ سات، گیارہ نو اور تیرہ گیارہ رہا ۔

خواتین فائنل میں واپڈا کی مہوش علی نے اپنی چھوٹی بہن ماہ نور علی کو اسٹریٹ گیمز میں آوٹ کلاس کیا ۔ مہوش نے صرف بیس منٹ میں گیارہ پانچ ، گیارہ چار اور بارہ دس سے فتح سمیٹی ۔ بوائز انڈر ففٹین فائنل میں احمد ریان خلیل نے عبداللہ زمان کو ہراکر فاتح بنے ۔

مہمان خصوصی امیج پاکستان کے سی ای او اسد احمد اور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

اس موقع پر پاکستان نیوی کے کموڈور توقیر احمد خواجہ اور ٹورنامنٹ ریفری نوید عالم اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے آصف عظیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

تعارف: News Editor