ڈسٹرکٹ پشاور میں کوچز کی تعیناتی ، دوسرے اضلاع کے کوچز پریشان ، تنخواہیں بھی نہیں ملی
تعلقات بہتر رکھنے والے ایسے کوچز بھی لئے گئے جو دو دو کھیلوں کو سنبھالے ہوئے ہیں ، رپورٹ
صوبائی سپورٹس ڈا ئریکٹریٹ میں تعینات پشاور کے کوچز کی تعیناتی اورانہیں ایک تنخواہ دینے کی اطلاعات نے صوبے کے دیگر اضلاع میںکام کرنے والے کوچزکوبھی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے
جنہیں نہ توتعیناتی کے حوالے سے آگاہ کیا گیاہے اور نہ ہی انہیں تنخواہ دی گئی ہیں عیدالضحی کی آمد کی وجہ سے بیشتر کوچز اس امید پر تھے کہ نہ صرف انہیں تنخواہیںمل جائیں گی بلکہ ان کی تعیناتی کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا
لیکن یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکا ، سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق صرف پشاور سے وابستہ کوچزکی تعیناتی کا مسئلہ حل ہوا ہے
جبکہ چارسدہ، صوابی ، مردان سمیت دیگر اضلاع کے کوچز کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی بناءپر ان اضلاع میں کام کرنے والے کوچز ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں کہ انہیں کس بات کی سزا دی جارہی ہیں ،
ان اضلاع کے کوچز کا موقف ہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے کوچز بھی ہمارے ہی بھائی ہیں لیکن کیا دیگر اضلاع میں کام کرنے والے کوچز نہیں یا انہوں نے کھلاڑی تیار نہیں کروائے جو ان کیساتھ اس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے.
ان اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھیلوں کے کوچز نے مشیر کھیل خیبر پختونخواہ سے اس معاملے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے .
واضح رہے کہ پشاور میں بعض ایسے کوچز کو بھی لیا گیا ہے جن کی کھیل کا معیار صرف پشار تک رہا ہے جبکہ بعض ایسے کوچز بھی ہیں جو دودو کھیلوں کو سنبھالے ہوئے ہیں لیکن تعلقات بہتر ہونے کی وجہ سے انہیں ڈائریکٹریٹ میں نئی تعیناتیوں میں لیاگیاہے.