پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو شینگن ریجن کے ممالک کا ویزہ مل گیا۔

اسلام آباد ۔۔۔ ارشد ندیم کو شینگن ریجن کے ممالک کا ویزہ مل گیا۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی کوششوں اور کاوشوں سے ارشد ندیم کو شینگن ریجن کے ممالک میں سفری اجازت مل گئی ہے

اسے طویل مدتی ملٹیپل ویزہ جاری کیا گیا ہے اور وہ اولمپکس سے قبل فن لینڈ اور فرانس میں ڈائمنڈ لیگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

ارشد ندیم کو ویزہ جاری کروانے میں ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

جنہوں نے یورپی فیڈریشنز اور عالمی ایتھلیٹکس میں اپنے دوستوں سے درخواست کی، ارشد ندیم بیرون ملک میں تربیت، اولمپکس سمیت یورپ کے تمام مقابلوں میں حصہ بھی لیں گے۔

تعارف: News Editor