البطار مکس مارشل آرٹس اور باکسنگ اکیڈیمی کا افتتاح

البطار مکس مارشل آرٹس اور باکسنگ اکیڈیمی کا افتتاح ہوگیا

ایبٹ آباد (زوہیب احمد)

باقائدہ افتتاح حضرت اقدس ممفتی زبیر صلاح مد ظلہ عالیہ نے کیا اس موقع پر مکس مارشل آرٹس ہزارہ ریجن کے سیکریٹری راجہ نفیس احمد ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے میجر زوالفقار احمد

کے پی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عاصم چوھدری طاہر حسن محمد شیراز اعوان ہزارہ ریجن باکسنگ کے سیکریٹری محمود سلطان کامران احمد اسحاق عباسی شائقین ایم ایم اے و باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی

اس موقع پر مفتی زبیر صلاح کا کہنا تھا کہ کس بھی صحت مند دماغ اور صحت مند جسم کے لئے کھیل جیسی مثبت سرگرمی انتہائی ضروری ہے اگر اسے ہم شریعت کے مطابق کیا جائے

تو یہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہےاور نوجوانوں کو چاھیئے کہ فرائض کی ادئیگی بھی ساتھ ساتھ یقینی بنائیں اور کوچز اور آفیشل کو چاھیئے کہ نماز کے وقت کھیل کو روک کر نماز ادا کی جائے

تاکہ ذہنی سکون اور اللہ ربالعزت کو راضی کیا جاسکے آخر میں میں ملک پاکستان کی سلامتی کشمیر فلسطین کے مسلمانوں کی آدادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

error: Content is protected !!