ایشین اسکول تھرو بال چیمپین شپ 2024 کا ٹائٹل میزبان سری لنکا کے نام۔
جبکہ بھارت نے دوسری اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان 2025 ایشین اسکول تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان ایچ ایچ ایس اسکول سسٹم بوائز اینڈ گرلز ٹیم نے ایشین اسکول تھرو بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی
ایشین اسکول تھرو بال چیمپئن شپ شپ 27 سے 30 جون 2024 تک سری لنکا کے اسپورٹس کمپلیکس متارا میں منعقد ہوئی۔
ماترا(اسپورٹس رپورٹر) ایشین اسکول تھرو بال چیمپئن شپ شپ 27 سے 30 جون 2024 تک سری لنکا کے اسپورٹس کمپلیکس متارا میں منعقد ہوئی۔ جس میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور ملائیشیا شامل تھیں۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر اتولا، ڈائریکٹر اسپورٹس ایجوکیشن گورنمنٹ آف سری لنکا تھے اور انہوں نے فاتح، رنر اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور ملائیشیا شامل تھے۔ پاکستانی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گرلز ٹیم کی کپتان ہانیہ قاضی اور بوائز ٹیم کے کپتان شہروز خان اور کوچ عدنان غوری، ٹیم منیجر فائزہ عامر کے ہمراہ مہمان خصوصی سے ٹرافی وصول کی۔
ایشین سکول تھرو بال فیڈریشن (اے ایس ٹی ایف) نے بھی اعلان کیا کہ پاکستان 2025 ایشین سکول تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔