ڈائریکڑ جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں 35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیاریوں کے حوالے سے کے ا ہم اجلاس
پنجاب کے تمام ڈویژنز میں کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز ہوں گے، کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا،ڈی جی سپورٹس
لاہور (نوازگوھر) 05جولائی 2024ء۔
ڈائریکڑ جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں 35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیاریوں کے حوالے سے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ا ہم اجلاس منعقد ہوا ہے،
اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد،عطاء الرحمن اور سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی و دیگربھی موجودتھے،
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب 35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیاری پر کام شروع کر رہا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژنز میں کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز ہوں گے، کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔
شفاف ٹرائلز کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، کھلاڑیوں کے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،نیشنل گیمز کے لئے منتخب ہونیوالے پنجاب کے کھلاڑیوں کوانڈومنٹ فنڈز سے وظائف بھی دئیے جائیں گے،
35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کے کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے،نیشنل گیمز کراچی پرفوکس کیا جارہا ہے،پنک گیمز،سمر گیمزسے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا اور اب سمر سپورٹس کیمپس بھی جاری ہیں۔