بدعنوانی سے متعلق تحقیقات،عدم تعاون پر جے سوریا پر دو سال کی پابندی عائد

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدعنوانی سے متعلق تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جےسوریا پر کرکٹ کے حوالے سے ہر قسم کی سرگرمیوں پر دو سال کی پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق 15 اکتوبر 2017سے ہوگا۔جے سوریا پر سری لنکا میں کرکٹ کرپشن سے متعلق تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سری لنکن کرکٹر سے موبائل دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس پر اُن کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی۔جے سوریا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ یا پچ فکسنگ سمیت کسی بھی قسم کی کرپشن کا حصہ نہیں رہے۔1989 میں کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے جے سوریا نے 110 ٹیسٹ میں 40 سے زائد کی اوسط سے 6 ہزار 973 ، 445 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 32 سے زائد اوسط سے 13 ہزار 430 جبکہ 31 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 23 سے زائد رنز کی اوسط سے 629 رنز بنائے ہیں۔

error: Content is protected !!