خیبرپختونخواہ باسکٹ بال ٹیم کی فیمیل کے ٹرائلز اگلے ہفتے ہونگے،
اگست میں اسلام آباد میں ہونیوالے بین الصوبائی باسکٹ چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواہ کے باسکٹ بال ٹیم کیلئے ٹرائلز اگلے ہفتے ہونگے ،
پشاور سپورٹس کمپلیکس کے باسکٹ بال کورٹ میںہونیوالے ٹرائلزکی نگرانی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدردین محمد ، سیکرٹری راج میر اور کوچ فیصل خان کرینگے،
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تیس جولائی کو تین بجے سے شام پانچ بجے تک خواتین باسکٹ بال کھلاڑیوں کے ٹرائلزہونگے جبکہ اکتیس جولائی کو قیوم سپورٹس کمپلیکس کے باسکٹ بال کورٹ میں مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلزہونگے
جس میں بہترین کھلاڑیوں کاانتخاب کرکے خیبر پختونخواکی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا اس ٹیم کوٹریننگ دینے کے بعد بین الصوبائی چیمپئین شپ میں صوبے کی نمائندگی کیلئے بھیجا جائیگا.
ٹرائلزمیں حصہ لینے والے مرد و خواتین باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راج میروکوچ فیصل خان سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہیں