انٹر کالج رمضان T-20 کپ ‘ گورنمنٹ کالج فار مین اور گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی کی کامیابی۔

انٹر کالج رمضان T-20 کپ۔ گورنمنٹ کالج فار مین اور گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی کی کامیابی۔
غازی غوری اور سفیان عبداللہ کو پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے منعقد کردہ انٹر کالج رمضان T-20 کپ کے نائٹ میچز میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔

عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلے گئے پہلے میچ میں گورنمنٹ کالج فار مین نے بیکن ہاوس سسٹم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بیکن ہاوس سسٹم کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔

محمد شافع نے 28 اور ھیڈ سہیل نے 20 رنز بنائے۔ محمد زید حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں گورنمنٹ کالج فار مین نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ 119 رنز بنا لئے۔

غازی غوری نے 5 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 65 اور عبدالرحمان نے 5 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے۔

میچ کے اختتام پر نے غازی غوری کو پلیر اف دی میچ کا پانچ ہزار روپے کا کیش ایورڈ دیاگیا۔ آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار نے گورنمنٹ نیشنل کالج کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔

گورنمنٹ نیشنل کالج کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔ سمیع غوری نے 31 اور عبدل رافع نے 26 رنز بنائے۔ حازق قریشی، سید محمد اور سیف اللہ خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 117 رنز بنا لئے۔ سفیان نے 39 اور شایان عبداللہ نے 38 رنز بنائے۔وہاب مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے شایان عبداللہ کو پلیئر آف دی میچ کا پانچ ہزار روپے کا کیش ایورڈ دیا۔ اس موقع پر راحت علی شاہ کوآرڈینیٹر ، عارف وحید، محمد احمد نقوی، طارق حفیظ, افضل قریشی اور ڈاکٹر عارف حفیظ بھی موجود تھے ۔

error: Content is protected !!