سینیٹر روبینہ عرفان کی وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی سے ملاقات

سینیٹر روبینہ عرفان کی وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی سے ملاقات

کراچی ; سینیٹر روبینہ عرفان نے گزشتہ روز کراچی میں وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی سے ملاقات کی۔  اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ عرفان نے وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی کو ملک میں فٹ بال سمیت کھیلوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری وفاقی سیکرٹری سے ملاقات بہت اچھی رہی اور وہ ملک کھیلوں کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا پر کھیلوں کے میدانوں میں کئی دہائیوں تک حکمرانی کر رکھی تھی لیکن آہستہ آہستہ یہ تمام اعزازات ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے

اور مجھے امید ہے کہ جس طرح وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے سپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کر کے رائے اور تجویزیں لے رہے ہیں  وہ دن دور جب پاکستان کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

خواتین میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں بلکہ پاکستانی خواتین نے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے۔

واضع رہے کہ سینیٹر روبینہ عرفان پاکستان فٹ بال فیڈریشن (ویمنز ونگ) کی کافی عرصہ تک چیئرمین پرسن رہ چکی ہیں ان کے دور میں پاکستان میں 2014 میں سیف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ہوا تھا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!