فخر پاکستان "ارشد ندیم” کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

فخر پاکستان ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا

جس کے مطابق وہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے۔

چیئرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس محمد اکرم ساہی ارشد ندیم کے ساتھ ہوں گے جبکہ قومی ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ وطن پہنچیں گے۔

قومی ایتھلیٹ کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا جس کیلیے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب بھی قومی ہیرو کے استقبال کیلیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ان کا استقبال بھی تاریخی ہوگا، ہم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔

پیرس اولمپکس 2024 میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلیے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔

تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport