نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ کا ٹائٹل کراچی سٹی کلب نے اپنے نام کر لیا،
نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا فائنل کراچی سٹی ایف سی نے 4-0 سے جیت لیا
فائنل مقابلہ لیگیسی ایف سی اور کراچی سٹی ایف سی کے مابین ہوا
پہلے ہاف میں کراچی سٹی ایف سی کو لیگیسی ایف سی پر 2-0 کی برتری حاصل تھی
کراچی سٹی کی جانب سے پہلا گول رامین فرید نے 14ویں منٹ میں کیا
کراچی سٹی کی جانب سے دوسرا گول سارہ نے 28 ویں منٹ میں کیا
کراچی سٹی کی جانب سے تیسرا گول ذہمینا نے 52 ویں منٹ میں کیا
کراچی سٹی کی جانب سے چوتھا گول ذلفیا نے 75 ویں منٹ میں کیا
ہفتہ کی شب جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے لیگیسی ایف سی کو 0-4 سے شکست دیدی،
کراچی سٹی ایف سی کی ٹیم نے غیر معمولی مہارت اور موئثر حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو مسلسل دبائو کا شکار رکھا، پہلے ہاف میں 0-2 کی برتری حاصل کی،
کراچی سٹی ایف سی کی جانب سے پہلا گول رامین فرید نے 14ویں منٹ میں کیا جس کے بعد 28ویں منٹ میں ثناء نے حریف کے دفاع میں شگاف ڈالا، دوسرے ہاف میں بھی فاتح ٹیم حاوی رہی، تیسرا گول 52ویں منٹ میں زہمینہ نے کیا،
زلفیہ نے 75ویں منٹ میں چوتھا گول کرکے برتری مزید مستحکم کر دی، چیمپئن ٹیم کو 10 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا، رنرز اپ 5 لاکھ روپے کی حقدار بنی،
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کراچی یونائیٹڈ نے 3لاکھ روپے وصول کئے، 2لاکھ روپے کا فیئر پلے ایوارڈ ہزارہ کوئٹہ کو ملا، کراچی سٹی سے تعلق رکھنے والی نادیہ خان کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی،
اسی کلب کی نشا اشرف کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا، ایمان مصطفی 8 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، فائنل کے موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن این سی کے چیئرمین ہارون ملک، سینئر ممبر محمد شاہد نیاز کھوکھر،
لاہور قلندرز کے سی ای او اور مالک عاطف رانا، پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی، ایم این اے جمال رئیسانی سمیت معزز مہمان رونق افروز ہوئے، فٹ بال شائقین کی ایک بڑی تعداد خواتین فٹبالرز کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھی۔