پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

لاہور ;  اگست 19 ؛ رپورٹ ;  نواز گوھر

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا،

ووٹنگ کا مرحلہ رواں سال 16 سے 18 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا، انتخابی عمل 27 اگست کو ابتدائی ووٹنگ لسٹ کی اشاعت کے ساتھ شروع ہوگا،

امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک جمع کرانا ہوں گے،ابتدائی فہرست 3 ستمبر کو شائع کی جائے گی،تحفظات کی صورت میں اپیل کیلئے 4 سے 8 ستمبر تک کا وقت دستیاب ہوگا،

اپیلوں پر غور کرنے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 11 ستمبر کو شائع کی جائے گی جس کے بعد 16 تا 18 ستمبر ووٹنگ مکمل کی جائے گی،

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک صوبائی انتخابات شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے،

ان کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتخابی عمل نہ صرف منصفانہ ہو بلکہ اس میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز بھی اس کی شفافیت کو تسلیم کریں،

پی ایف ایف معاملات کو اصولوں کے مطابق درست اور منظم انداز میں چلانے پر یقین رکھتی ہے، اس ضمن میں منصفانہ صوبائی انتخابات ایک اہم قدم ہیں۔

تعارف: News Editor