الہ آباد میں پنجاب کے روایتی و ثقافتی طمانچہ دار کبڈی کے میچ کا انعقاد

 

 الہ آباد میں پنجاب کے روایتی و ثقافتی طمانچہ دار کبڈی کے میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ میں ملک کے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کیے اور اپنی طاقت کے جوہر دکھائے۔

کبڈی میچ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ ضلع قصور اور اوکاڑہ کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا، دلچسپ مقابلے کے بعد ضلع قصور کی ٹیم نے ضلع اوکاڑہ کی ٹیم کو 4 پوائنٹ سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔

error: Content is protected !!