خصوصی کھلاڑی ہمارے قومی ہیرو ہیں ؛ پی او اے کے صدر سید عابد قادری

خصوصی کھلاڑی ہمارے قومی ہیرو ہیں ؛ پی او اے کے صدر سید عابد قادری

کراچی ; نوازگوھر ؛  پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد قادری جیلانی نے کہا ہے کہ اسپیشل بچے بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصّہ ہیں اللہ تعالیٰ نے ان میں بھی بے پناہ صلاحیتیں پنہاں کیں ہیں

ان بچوں نے کھیل کے میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا تے ہوئے پاکستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کیا ہے

خصوصا اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں گولڈ میڈلز جیت کر دنیا بھرمیں پاکستان کا وقار سربلند کرنے والے ہمارے قومی ہیروز نے یہ ثابت کردیا کہ ان مین صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کیجانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین،پاکستان اولمپک کی نائب صدر فاطمہ لاکھانی، میڈیا ایڈوائیزر پی او اے آصف عظیم،وینا مسعود، سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،

سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے سینیئرنائب صدر ڈاکٹر فرحان عیسی، چیئرپرسن یاسمین حیدر، نائب صدر تہمینہ آصف، کے پی ٹی کے مینیجر اسپورٹس میجر (ر) محمودریاض بھی موجود تھے

صدر پی او اے عابد قادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیجانب سے نو اولمپیکس گیمز میں بطور کھلاڑی، کوچ، مینیجر، ایف آئی ایچ جج اور بی بی سی ٹی وی کمینٹیٹر کی حیثیت سے شرکت

اور نشان امتیاز، پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز کے حامل اصلاح الدین مجھ سمیت پوری قوم کے ہیرو ہیں سید عابد قادری نے اسپیشل اولمپک پاکستان کی کاوشوں کو قابل تعریف قرار د یتے ہوئے کہا کہ چیئرپرسن رونق لاکھانی اور

ان کی پوری ٹیم جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت دن رات اسپیشل کھلاڑیوں کو برابری کی بنیاد پر کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے اور معاشرے میں ان کااصل مقام دلانے میں مصروف ہیں

میں ان کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں پاکستان اولمپک اسپیشل کھلاڑیوں کو ان کی بھرپور صلاحیتوں کے اظہار کیلئے اپنی مکمل معاونت فراہم کرے گی

اولمپئین اصلاح الدین کاکہنا تھا کہ ہمارے اسپیشل ایتھلیٹس نے جس محنت اور جذبے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے وہ قابل فخر اور لائق تحسین ہے

چیئرپرسن ایس او پی رونق لاکھانی نے سید عابد قادری کو پی او اے کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولمپک کیجانب سے ہمارے ایتھلیٹس کی سرپرستی مستقبل میں اسپیشل گیمز کی ترقی اور فروغ کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی

میڈیا ایڈوائیزر آصف عظیم نے کہا کہ پیرس اولمپک میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستان میں دیگر کھیلوں کی اہمیت اجاگر ہورہی ہے

پاکستان اولمپک اپنے صدر عابد قادری اور سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود کی قیادت میں ملک میں اولمپک ازم کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرے گی

اس موقع پر اسپیشل اولمپک پاکستان، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان،کومبیکس اسپورٹس اور عیسی لیبارٹریز کیجانب سے صدر پی او اے عابد قادری کو سونیئرز اور تحائف پیش کئے گئے

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport