پشاور، بی آر ٹی ٹریک پر قومی سطح کی میراتھن ریس چھ ستمبر کو ہوگی
پشاور کی تاریخ میں پہلی بار قومی سطح کی میراتھن ریس 6 ستمبر 2024 کو بی آر ٹی ٹریک پر منعقد کی جائے گی، جو کہ پشاور اور خیبرپختونخواہ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
پہلی مرتبہ منعقد کی جانیوالی تاریخی میراتھن نئی تعمیر شدہ بی آر ٹی ٹریک پر ہوگی، جو 25 کلومیٹر سے کم اور 30 سے زیادہ اسٹیشنز پر مشتمل ہے۔
یہ ایونٹ خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ تکنیکی معاونت پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن فراہم کرے گی۔ اب تک تقریباً 1800 کھلاڑیوں نے آن لائن رجسٹریشن کروائی ہے،
اور رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ آخری لمحے کی رجسٹریشن کے لیے کھلاڑی شام 7 بجے تک چمکنی بزنس سینٹر میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔پہلی مرتبہ گوگل کے ذریعے اتھلیٹ کی رجسٹریشن خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کروا رہا ہے.
یہ ریس چھ ستمبر کی رات ساڑھے نو بج بجے شروع ہوگی، اور اس کا راستہ بی آر ٹی کے آغازچمکنی بزنس سنٹر سے شروع ہو کر حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوگا۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی شرکت متوقع ہے،
جبکہ مشیر کھیل مہمان خصوصی ہوں گے جو ریس میں آنیوالے ٹاپ 20 کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کریں گے۔ انعامات میں پہلے مقام پر 3 لاکھ روپے، دوسرے مقام پر 2 لاکھ روپے اور تیسرے مقام پر 1 لاکھ روپے شامل ہیں۔
پشاور میں اپنی نوعیت کے ہلے اس ایونٹ کے انعقاد سے نہ صرف رات کی روشنی میں پشاور کی سلامتی اور فعالیت کو اجاگر کرے گا بلکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔
ریس میں پروفیشنلز اور شوقین لوگوں کے لیے الگ الگ کیٹیگریز ہوں گی، اور صرف پروفیشنلز ہی 25 کلومیٹر کی مکمل دوری طے کر سکیں گے۔
صوبائی کھیلوں کی ڈائریکٹوریٹ کا مقصد مستقبل کی اہم کھیلوں کی تقریبات جیسے قائد اعظم گیمز اور قومی کھیلوں کے لیے بہترین کھلاڑیوں کی تلاش کرنا ہے۔
اگرچہ اس وقت سہولتوں میں مشکلات کا سامنا ہے، لیکن یہ ماراتھن علاقائی کھیلوں کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔