روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 15 ستمبر, 2024

سلیمہ امتیاز آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد

سلیمہ امتیاز آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ سلیمہ امتیاز۔ پی سی بی نے اس سیزن کے لیے میچ ...

مزید پڑھیں »

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 3ارکان پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی اپیل کمیٹی نے 3ارکان پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔ اپیل کمیٹی نے اپیلوں پر شنوائی کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ظاہر شاہ، رانا اشرف اور نعمان خان کی اپیل منظور کرلی ہے، اس فیصلے کے بعد ظاہر شاہ، نعمان خان اور رانا اشرف کو صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ...

مزید پڑھیں »

سنوکر ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا فاتحانہ آغاز

 سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔  منگولیا میں کھیلے جانےوالے سنوکر عالمی کپ اسجد اقبال نے میزبان کیوئسٹ بتارکھو نرانکھو 0-3 سے شکست دینے کے بعد دوسرے میچ میں جاپان کے جونجی میازوا کو اسی اسکور سے قابو کیا۔ اویس منیر نے بھی میزبان کھلاڑی کاش اوچیر اور پھر اومانی پلئیر حسین الواتی ...

مزید پڑھیں »

ڈیوس کپ ; پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ٹائی برابر

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ٹائی کا پہلا دن ایک ایک سے برابر رہا۔ بارباڈوس میں برج ٹاؤن کے نیشنل ٹینس سنٹر میں کھیلے گئے پہلے سنگلز میں بارباڈوس کے ڈاریان کنگ نے پاکستان کے محمد شعیب کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ ڈاریان کنگ ...

مزید پڑھیں »

انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ ;  پاکستانی سکواش پلیئر احسن ایاز فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی سکواش پلیئر احسن ایاز نے امریکا میں جاری 247ویں انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فائنل میں احسن ایاز کا جوڑ تھرڈ سیڈ مصر کے محمد شرف سے پڑے گا، انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالرز ہے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں احسن ایاز نے مصر کے کریم الباربری ...

مزید پڑھیں »

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ; پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکوک؟

قازقستان کے شہر الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کو این او سی نہ ملنے پر شرکت مشکوک ہو گئی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم نے 6 سے 13 اکتوبر تک الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنا ہے جس کے لیے پی ایس بی سے این او سی طلب کیا گیا تھا۔ پاکستان ...

مزید پڑھیں »