ویسٹ انڈیز کو ڈھیر کرنے والا سکواڈ انگلش سلیکٹرز نے پاکستان کیخلاف بھی برقرار رکھا

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش سلیکٹرز نے5اگست سے پاکستان کیخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے غیر تبدیل شدہ 14 رکنی سکواڈ برقرار رکھا البتہ ہوم ٹیم کی انتظامیہ کو پیس اٹیک کی تشکیل میں مشکلات درپیش ہیں۔جو روٹ کی زیرقیادت سکواڈ میں جیمز اینڈرسن،جوفرا آرچر،ڈومینک بیس،سٹورٹ براڈ،روری برنز،جوز بٹلر،زیک کرالی،سام کیورن،اولی پوپ،ڈومینک سیبلی،بین سٹوکس،کرس ووکس اور مارک ووڈ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جیمز بریسی،بین فوکس،جیک لیچ اور ڈین لارنس ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

نیشنل سلیکٹر ایڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے بعد اب پاکستان کیخلاف سخت سیریز کا امتحان درپیش ہے جس کے دوران 3 ہفتے کی مدت میں15روز تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جائے گی جس کیلئے 14 رکنی سکواڈ برقرار رکھا گیا البتہ بائیو سکیور ماحول میں موجود ریزرو پلیئرز پر بھی انحصار کیا جا سکتا ہے۔سٹوارٹ براڈ اور کرس ووکس کے علاوہ جیمز اینڈرسن اور جوفرا آرچر کی بہتر کارکردگی نے انگلش سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ مارک ووڈ اور سام کیورن ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیل سکے اور حتمی پیس اٹیک کیا ہوگا اس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

error: Content is protected !!