اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ ; ویسٹ انڈیز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.

 

 

ویسٹ انڈیز نے اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ 2023 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 

 

دوسرے سیمی فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے امریکہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی، کراچی میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 بنا کر آؤٹ ہوگئی،

 

امریکا کے کپتان محمد فرخ 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہےجبکہ ویسٹ انڈیز کے مہندرا ناگاموتو نے چھ وکٹیں لیں، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف  7 وکٹوں پر 34ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

 

ڈیو کلیمنٹ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کا فائنل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پیر کے روز ہوگا۔

 

 

 

error: Content is protected !!