پاکستان سپورٹس بورڈ نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سمر ونٹر اور پیرا اولمپکس گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو اب ایک کروڑ روپے انعام ملے گا،اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنےپر 75لاکھ اور کانسی کے تمغے پر 50لاکھ انعام ہوگا، ایشین گیمز کے گولڈمیڈلسٹ کو 75 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو 75 لاکھ،برانز میڈلسٹ کو 30لاکھ ملا کریں گے۔
کامن ویلتھ گیمز میں سونےکا تمغہ جیتنے پر پچاس لاکھ،چاندی کے تمغے پر تیس اور کانسی کے میڈل پر بیس لاکھ انعام ہوگا،سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے لیے پانچ لاکھ، تین لاکھ اور دو لاکھ روپے انعام رکھا گیاہے۔
بلائند ورلڈ گیمز اور ڈیف اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو بیس لاکھ، دس لاکھ اور پانچ لاکھ انعام ہوگا،نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمزکے انفرادی گولڈ میڈل ونرز کو دس لاکھ روپے ملیں گے، کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت تمام میڈلسٹس کو گولڈ کارڈ بھی جاری ہوگا۔
گولڈ کارڈ ہولڈر پی ایس بی اور کوچنگ سینٹرز کی تمام سہولیات پاسکے گا،پی ایس بی اور کوچنگ سینٹرز کے ہوسٹلز میں بیس دن کےمفت قیام کی سہولت بھی ہوگی۔