کرکٹ

کرکٹر آصف علی کی بیٹی کو سپرد خاک کردیا گیا

فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کو آج فیصل آباد میں سپرخاک کردیا گیا۔آصف علی کی بیٹی کو کینسر کا مرض لاحق تھا اور انہیں رواں برس اپریل میں علاج کے لیے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔ان کی بیٹی کینسر کی آخری اسٹیج پر تھی اور انتہائی کوشش اور بہترین علاج کے باوجود بھی انہیں بچایا نہیں جا سکا۔آصف علی خود بیٹی کا جسد خاکی لے کر فیصل آباد میں اپنے گھر پہنچے اور ان کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد جمعرات کو سمن آباد کے بڑے قبرستان میں فاطمہ کی تدفین کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!