کرکٹکرکٹ ورلڈکپ 2019

شاہین محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے ، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائیگی، وسیم اکرم

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو مستقبل کا سٹار قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شاہین محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے ، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔ ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ مجھے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ، شاہین اگلی نسل کے فاسٹ باولرز کیلئے مشعل رہا ہیں ،وہ محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے اور یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شاہین وکٹ حاصل کرنے والا باولر ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے سے سب یہ بات جانتے ہیں تاہم اسے شرو ع سے کیوں نہیں کھلایا گیا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے پرفارمنس پر بہت خوشی ہو رہی ہے ، مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا بننے کیلئے بہت آگے جانا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!