سویمینگ

پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کا آئندہ چار سال کے لیے انتخابی عمل مکمل ہوگیا

محمد زوریز لاشاری چیئرمین،دانیال لاشاری صدراور محمد عاطف شفیق سیکرٹری منتخب

پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کی انتخابات ;

محمد زوریز لاشاری چیئرمین،دانیال لاشاری صدراور محمد عاطف شفیق سیکرٹری منتخب

لاہور ; پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کا آئندہ چار سال کے لیے انتخابی عمل مکمل ہوگیا،لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھرپورشرکت کی،

مبشرہ رضا نے پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے آبزرورکے طورپرانتخابی عمل کی نگرانی کی،وقار علی نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور کمال الدین نے پنجاب سپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندے کے طورپر شرکت کی۔

محمد زوریز لاشاری چیئرمین،دانیال لاشاری صدر اور محمد عاطف شفیق سیکرٹری منتخب ہوگئے،

شیخ اظہر عامر سینئر نائب صدر، حفیظ بھٹی، ناصر اسماعیل، وقار نسا اور رضا انور نائب صدور منتخب ہوئے،کامران جبار خازن، رفیع الزمان اور محمد عثمان خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے،

اس موقع پر اگلے ایک سال کے ایونٹس کی بھی منظوری دی گئی۔چیئرمین پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن زوریزلاشاری کی عہدیداران کو مبارکباد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!