دیگر سپورٹسکلب نیوز

الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019کارنگا رنگ تقریب پر اختتام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا کالج اسپورٹس فیسٹول کے 11ویں اوراختتامی روز ٹگ وار اور آرم ریسلنگ کے مقابلے کھیلے گئے۔

انڈر17اورانڈ19کیٹیگریز میں گرلز اور بوائز نے فیسٹول کے 10ایونٹ میں حصہ لیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر انعامات جیتنے والے طلباء و طالبات کونیشنل پلیئرز کائنات امتیاز، رابعہ شہزاد،ڈائریکٹر الفا کالج کاشان اقبال، عمر الطاف، نوید علی اور اسپورٹس کوارڈنیٹر ماجد رسول اورنجم رفرحان نے انعامات تقسیم کئے۔

انڈر17ٹگ آف وار (بوائز) ایونٹ میں ہیپی ہوم اسکول کو پہلی، الفا کور کو دوسری ار الفا ہائی اسکول کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ انڈر 19ٹگ آف وار (بوائز)میں بحریہ کالج کارساز، کراچی گرامر اسکول اور الفا کالج کو بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ملی۔ٹگ آف وار انڈر 17(گرلز) میں کارڈوبا کالج نے میدان مار لیا۔ بحریہ کالج کارساز دوسرے

اور اسکرپٹر کالج تیسری پوزیشن پر رہیں۔انڈر 19آرم ریسلنگ (بوائز) ایونٹ ریڈزکالجنے جیت لیا۔ بحریہ کالج کارساز اور ہیکسز کالج نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر اکتفا کیا۔انڈر17آرم ریسلنگ (بوائز) ایونٹ الفا ہائی اسکول کے نام رہا۔ سیکنڈ پوزیشن بی وی ایس اسکول

اور تھرڈ پوزیشن ہیپی ہوم اسکول کو ملی۔انڈر19(گرلز) آرم ریسلنگ میں بحریہ کالج کارساز نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ ریڈز کالج دوسری اور بحریہ کالج کارساز تیسری پوزیشن پر براجمان ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!