کرکٹ

شاہد آفریدی کی نقیب اللہ محسود کے والد سے اظہار تعزیت

لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے راﺅ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ شاہد آفریدی نے اس ملاقات کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے بھی الفاظ بولے جائیں لیکن نقیب کے اہلخانہ کا نقصان پورا نہیں کرسکتے۔ یہ کیس منصفانہ اور شفاف طریقے سے چلایا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔ ’ اللہ پاک نقیب کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!