Gamesاتھلیٹکس

لوک سہائتا54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ٹیکنیکل آفیشلز کورس کاانعقاد

سندھ کے 60سے زائد ٹیکنیکل آفیشلز کی شرکت، قوانین اور جدید تکنیکی ضوابط پر تربیت فراہم کی گئی

لوک سہائتا54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ٹیکنیکل آفیشلز کورس کاانعقاد

سندھ کے 60سے زائد ٹیکنیکل آفیشلز کی شرکت، قوانین اور جدید تکنیکی ضوابط پر تربیت فراہم کی گئی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل ٹیکنیکل آفیشلز کورس کامیابی سے منعقد کیا گیا،

جس میں سندھ کے مختلف شہروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے60 سے زائد ٹیکنیکل آفیشلز نے شرکت کی۔

کورس کا مقصد قومی سطح کے ایتھلیٹکس مقابلوں کے لیے تربیت یافتہ تکنیکی عملہ تیار کرنا اور مقابلوں کے انعقاد میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانا تھا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئر پرسن لوک سہائتااور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سید پیر محمد شاہ تھے

جنہوں نے اپنے خطاب میں شرکا کی کورس میں آمد کو سراہا اور شرکا میں اسناد تقسیم کیں،اس موقع پرلوک سہائتا ہیڈ آف اسپورٹس آغاہارون،سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اظہر صمدانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تجربہ کار ایتھلیٹک ٹیکنیکل آفیشل محمد نبیل نے کورس کے شرکا کو مختلف موضوعات پرر لیکچردئیے۔

تربیتی کورس کے دوران شرکاء کو ورلڈ ایتھلیٹکس کے مروجہ قوانین، جدید تکنیکی ضوابط، مقابلوں کی نگرانی، قواعد کے درست اطلاق، غیر جانبدارانہ فیصلوں اور نتائج کی شفافیت سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

شرکاء کو اس امر کی تربیت بھی دی گئی کہ وہ قومی چیمپئن شپ کے دوران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور مؤثر انداز میں انجام دیں تاکہ نیشنل چیمپئن شپ کے تمام ڈسپلن مقررہ قوانین کے مطابق منعقد ہوسکیں۔

اس ضمن میں سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اظہر صمدانی نے کورس کی منصوبہ بندی، انتظامی تیاریوں اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ٹیکنیکل آفیشلز کی شرکت یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

منتظمین کے مطابق نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی کامیابی کے لیے تربیت یافتہ، باصلاحیت اور غیر جانب دار ٹیکنیکل آفیشلز بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت لوک سہائتاٹرسٹ کی جانب سے چیمپئن شپ کی تیاریوں میں تکنیکی عملے کی تربیت کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

واضح رہے کہ لوک سہائتا ٹرسٹ، ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے 22 اکتوبر تک این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہا ہے جو25اکتوبر تک جاری رہے گی۔

9برس کے طویل وقفہ کے بعد کراچی میں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ منعقد کی جا رہی ہے جس میں پاکستان آرمی،واپڈا، چاروں صوبوں سمیت14یونٹس شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!