کرکٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل،آسڑیلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دےدی ۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا تھا اور وہ آج میچ کا حصہ ہیں۔  

واضح رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست ہے البتہ آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف تمام 4 ناک آؤٹ میچز جیتا ہے۔ 

دبئی میں ہونے والے میگا ایونٹ کے بڑے مقابلے کےلیے ٹیمیں تیار ہیں، دونوں ہی ٹیموں میں شامل ہر کھلاڑی میچ ونر ہے،کوئی بیٹ سے بازی پلٹا ہے تو کوئی بولنگ سے میچ اپنے حق میں کر لیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!