کرکٹ

بابر اعظم نے میھتیو ہیڈن کا ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر  اعظم نے اپنے ہی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو  ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار چوکے سے اپنا کھاتا کھولا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھو ہیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر کو میچ سے قبل ہیڈن کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف ایک دو رنز درکار تھے۔

میتھو ہیڈن نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 265 رنز بنائے تھے جس سے زیادہ اب بابر کے رنز ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے ڈیبیو ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے، ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی آسٹریلیا کے میتھو ہیڈن کے پاس ہی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!