کرکٹ

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ پاش پاش کردیا۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین ڈھائی ہزار رنز مکمل کیے اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے 62 ویں اننگز میں 2500 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے، بھارت کے ویرات کوہلی نے 68 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

خیال رہے کہ بابر اعظم ان دنوں بھرپور فارم میں ہیں اور وہ ایک بعد دوسرا ریکارڈ اپنے نام کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!