آسڑیلوی آل رائونڈرمچل مارش پاکستان کیخلاف پوری وائٹ بال سیریز سے باہر

Written by

in

آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش ہپ انجری کے سبب وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ہپ انجری کا شکار مچل مارش کی تکلیف میں بہتری نہ آسکی، وہ ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ دبئی روانہ ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مچل مارش پہلے ون ڈے سے قبل ہپ انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تکلیف میں بہتری نہ آنے پر مچل مارش پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مچل مارش کے متبادل کے طور پر بیٹر میتھیو رنشا لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ پی سی آر ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!