کرکٹ

پاکستان سے کوئی اجنبیت نہیں،ڈیرن سیمی

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان سے کوئی اجنبیت نہیں، وہ کئی مرتبہ پاکستان جاچکے ہیں۔پاکستان روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے۔سیمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی زلمی کے کئی کھلاڑی پاکستان گئے تھے، اس مرتبہ بھی جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے لیے اب تمام میچز ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتے ہیں، امید ہے اس مرتبہ بھی پی ایس ایل کا فائنل کھیلیں گے۔انہوں نے لاہور میں شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ گراؤنڈ پر آکر کرکٹ کو سپورٹ کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!