پاکستانی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کے لیے ملائیشیا پہنچ گئی

Written by

in

پاکستانی ٹیم ڈیوس کپ کے لیے ملائیشیا پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم 10 سے 15 مارچ تک شیڈول آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا کے شہر کچنگ پہنچ گئی ہے۔پاکستان کو ترکمانستان اور عراق کے ساتھ گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔

اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹورنامنٹ کو سات گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں شہزاد خان (کیپٹن)، میکائل علی بیگ، ابوبکر طلحہ اور حمزہ رومان شامل ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ڈیوس کپ جونیئرز کی سالانہ آئی ٹی ایف ایونٹ کے طور پر اہمیت کو اجاگر کیا اور ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں،ہم ٹورنامنٹ جیتنے اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور توقع ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرے گی۔ٹورنامنٹ کے میچز کل پیر سے شروع ہوں گے۔

error: Content is protected !!