PSL2026

اسلام آباد یونائیٹڈ کے میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی میتھیو شارٹ انجری کے باعث پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق پاکستان آنے کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی لیکن اب انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!