مہمند شگئ کرکٹ گراؤند مہمند سپر لیگ کا شاندار آغاز میں افتتاح
ضلع بھر سے 8 ٹیمیں اس سپر لیگ میں کھیلیں گے ۔ مہمند سپر لیگ 27 اپریل سے 7 مئ تک جاری رہے گی


مہمند شگئ کرکٹ گراؤند مہمند سپر لیگ کا شاندار آغاز میں افتتاح۔
ضلع مہمند .. مہمند شگئ کرکٹ گراؤند مہمند سپر لیگ کا شاندار آغاز میں افتتاح۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا شائقین کرکٹ اور نوجوانوں نے روایتی ڈانس اور موسیقی بھی پیش کیا ۔
ضلع بھر سے 8 ٹیمیں اس سپر لیگ میں کھیلیں گے ۔ مہمند سپر لیگ 27 اپریل سے 7 مئ تک جاری رہے گی افتتاحی میچ میں بائیزئی ازمری نے میدان مار لیا۔
مہمند سپر لیگ ایک بڑے لیگ ہے ٹورنامنٹ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ سپر لیگ کے آرگنائزر حمید اللہ مہمند کا ٹورنامنٹ کے حوالے اظہار خیال ۔
تفصیلات کے مطابق مہمند شگئ کرکٹ گراؤنڈ میں 27 اپریل سے 7 مئ تک مہمند سپر لیگ کا شاندار آغاز میں افتتاح کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے عمائدین، ٹیموں کے اونرز اور شائقین کرکٹ اور نوجوانوں نے کثیر تعدادِ میں شرکت کی ۔ لیگ کے افتتاحی میچ پڑانگ غار زلمی اور بائیزئی ازمری کے درمیان کھیلا گیا ۔
جو کہ بائیزئی ازمری نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرکے میچ جیت لیا۔ مہمند سپر لیگ میں مختلف کھلاڑیوں کے سپانسرز نے لیگ کے انعقاد پر آرگنائزر حمید اللہ مہمند کا شکریہ ادا کیا،
کہ انہوں نے سپر لیگ کو کامیاب کرانے کے لیے دن رات محنت کی۔ ٹیموں سپانسرز کا کہنا تھا کہ پچھلے تین مہینوں سے مہمند سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے ہم محنت کر رہے ہیں ۔جو کہ مہمند کے نوجوانوں کے لیے قابل فحر ہے ۔
ایسے حالات میں مثبت سرگرمیوں سے ایک پُرامن فضا قائم ہوگی جس سے امن کو فروغ ملے گا۔اور نوجوان بھی کھیل کود میں مشغول ہو کر برائیوں سے بچنے کے لئے منشیات اور دیگر بے راہ رویوں سے محفوظ رہیں گی ۔
ہم نے ہر محاذ پر نوجوانوں کے لئے مقدمہ لڑا ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر ان کے حقوق کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔ اپنے حقوق چھین کر لیں گے۔تاکہ مہمند کے نوجوان کسی قسم کی مایوسی کا شکار نہ رہے ۔
سپر لیگ کے آرگنائزر اور انتظامیہ اور شائقین کرکٹ نے ضلعی انتظامیہ ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس ٹورنامنٹ کا کامیاب بنانے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں ۔ اخر میں نوجوانوں کا روایتی ڈانس اور مقامی موسیقی بھی پیش کی ۔



