سائیکلینگ

ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کے 88 ویں ایڈیشن کا 15جون سے آغاز

ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کے 88 ویں ایڈیشن کا 15جون سے آغاز

برن: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس15جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 88 واں ایڈیشن 15 سے 22 جون تک شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کے سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کریں گے۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1,282.7 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے، ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 15جون سے شروع ہوکر 8 روز جاری رہنے کے بعد 22 جون کو اختتام پذیر ہوگی، ٹیم یو اے ای ایمرٹس کے برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس اعزاز کا دفاع کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!