کرکٹ

تاریخی مقابلہ ; ٹی 20 میچ میں تین بار سپر اوور کا فیصلہ

تاریخی مقابلہ! ٹی 20 میچ میں تین بار سپر اوور کا فیصلہ

ویب ڈیسک ; ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب نیدرلینڈز اور نیپال کے درمیان سہ فریقی سیریز کا میچ تین سپر اوورز تک جا پہنچا، جس میں نیدرلینڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرلی۔

میچ کا باقاعدہ دورانیہ برابر رہا، دونوں ٹیموں نے 152،152 رنز اسکور کیے۔ اس کے بعد پہلا سپر اوور کھیلا گیا جس میں دونوں نے 19،19 رنز بنائے۔ نتیجہ نہ نکلنے پر دوسرا سپر اوور ہوا جو 17،17 رنز پر ختم ہوا۔ بالآخر تیسرے سپر اوور میں نیپال کی ٹیم بغیر کوئی رن بنائے 2 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

نیدرلینڈز کو جیت کے لیے صرف 1 رن درکار تھا، جو بیٹر نے چھکا مار کر حاصل کیا اور اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلوائی۔ یہ ٹی 20 اور لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ کسی میچ کا فیصلہ تیسرے سپر اوور میں ہوا ہو۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!