دیگر سپورٹس

سرگودھا ڈویژن نے چھٹی پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سرگودھا ڈویژن نے چھٹی پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

فیصل آباد: سرگودھا ڈویژن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ ایونٹ سمن آباد اسپورٹس کمپلیکس، فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ بہاولپور ڈویژن نے دوسری جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں پنجاب کے تمام 10 ڈویژنز کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے 15 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سرگودھا ڈویژن نے 72 پوائنٹس کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، بہاولپور نے 69 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ گوجرانوالہ نے 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

نواب فرقان خان، صدر پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن (PMWF) نے تمام فاتح کھلاڑیوں اور شرکاء کو کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور روایتی کھیلوں کے فروغ میں ان کے جذبے کو سراہا۔

تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کو دلی مبارکباد! یہ ایونٹ روایتی کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!