سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے انتخابات:ثنا علی صدر،اعجاز علی سیکریٹری منتخب
امتیاز شیخ چیئر مین اور ماہ جبیں خازن بن گئیں،صوبے میں آرچری کے فروغ کے عزم کا اظہار

سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے انتخابات:ثنا علی صدر،اعجاز علی سیکریٹری منتخب
امتیاز شیخ چیئر مین اور ماہ جبیں خازن بن گئیں،صوبے میں آرچری کے فروغ کے عزم کا اظہار
کراچی (سپورٹس رپورٹ) سندھ آرچری ایسوسی ایشن کا انتخابی مرحلہ مکمل ہو گیا،امتیاز شیخ چیئر مین،محترمہ ثنا علی صدر اور سید اعجاز علی سیکریٹری منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایات کی روشنی میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سالہ مدت کے لئے انتخابات کا انعقاد گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا
جس میں سندھ کے تمام ڈویژنز کے عہدے داران موجود تھے۔انتخابات کی نگرانی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری اصغر بلوچ،سندھ اسپورٹس بورڈ کے سید اسماعیل شاہ اور نیشنل آرچری فیڈریشن کی جانب سے احمد علی راجپوت نے کی۔
انتخابات میں سید امتیا علی چیئر مین،محترمہ ثنا علی صدر،ضیا الاسلام سینئر نائب صدر جبکہ حاجی ذوالفقار علی،مشہود احمد اور محمدالیاس (میل) مہرین جبیں نائب صدر (فی میل)،سید اعجاز علی سیکریٹری
اور ماہ جبیں خازن منتخب ہو گئیں۔سعد حسن،مصطفی حکیم الدین اور انیلہ مہوش کا انتخاب بطور ایسوسی ایٹ سیکریٹریز کیا گیا۔
ایگزیکٹو ممبران میں زاہد حمید،قائم الدین جلبانی،امان اللہ خاص خیلی،عبدالصمد،مریم فاطمہ اور محمد ارشد شامل ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار برس میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن نے نیشنل چیمپئن سمیت صوبائی چیمپئن شپ منعقد کی اور سندھ بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات کئے
امیدہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔صدر ثنا علی کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنز کی جانب سے جس اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
سیکریڑی سید اعجاز علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار برس میں سندھ بھر میں آرچری کے کھیل کو ماضی کی نسبت نمایاں فروغ ملا ہے،ہمارے پاس با صلاحیت تیر انداز موجود ہیں
اور اب سندھ کے آرچرز محکمہ جاتی ٹیموں کے آرچرز سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہیں،نیشنل گیمز میں ہمارے آرچرز میڈل لائیں گے،کراچی سمیت سندھ بھر میں کھیل کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے۔
بعدازاں اجلاس کے شرکا کو آرچر ایرینا کو دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے نوجوان تیر اندازوں کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا۔



