سکواش

پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

پہلے روز ویمنز میں نمبر تین سیڈ سمیرا شاہد کو شکست،بوائز میں تمام سیڈڈ کھلاڑی جیت گئے

پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

پہلے روز ویمنز میں نمبر تین سیڈ سمیرا شاہد کو شکست،بوائز میں تمام سیڈڈ کھلاڑی جیت گئے

کراچی (سپورٹس رپورٹ) پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ گزشتہ رو ز پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر پر شروع ہو گئی۔

پہلے روز ویمنز میں تھرڈ سیڈ سمیر اشاہد کوسندھ کی دعا نزاکت کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی جبکہ بوائز میں تمام سیڈڈ کھلاڑی جیت گئے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے واپڈا اور آرمی سمیت مختلف محکموں اور صوبوں کے200سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

29جون تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں بوائز انڈر9،انڈر13اور انڈر15کے علاوہ ویمنز اوپن کا ایونٹ بھی شامل ہے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامر کے مطابق پہلے روز ویمنز کی تھرڈ سیڈ سندھ کی سمیرا شاہد کو سندھ ہی کی دعا نزاکت نے 3-0سے اپ سیٹ شکست دے دی،

میچ اسکور 11-6،11-7اور12-10رہا۔دیگر میچوں میں کے پی کی راجیہ قاضی،زہرہ عبداللہ،ایس این جی پی ایل کی سعدیہ گل،پنجاب کی فجر نور،واپڈا کی کومل خان اور سندھ کی ایمن فاطمہ جیت گئیں۔

بوائز انڈر15میں پنجاب کے ایم بن عاطف،آرمی کے ہرمس علی راجا،سندھ کے حزیفہ شاہد،کے پی کے مامون خان،دانش سکندر،پنجاب کے شاہنواز بٹ اور سمیر خان بھی جیت گئے۔

بوائز انڈر13میں سندھ کے راحیل وکٹر،پنجاب کے رحمن،پی اے ایف کے احمد صفوان گل،کے پی کے زوہیب خان اور سندھ کے ایم حمزہ بھی جیت گئے،

بوائز انڈر9 کے میچوں میں سندھ کے ایم بن نسیم،عباد خان،کے پی کے ایم طلحہ،سندھ کے حسنین،فیض خان،عبدالرافع،عبدالواسع،بلاول،ارحم امجد اور پنجاب کے عبدالہادی جیت گئے اور دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!