کراٹے

نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں نکاپ کے کراٹیکاز کی شاندار کارکردگی۔

نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں نکاپ کے کراٹیکاز کی شاندار کارکردگی۔

شبیہ رضا نے سلور، فاروق خان، سعید علی نے دو دو برائونز، کبیر علی زیدی،

عبید احمد اور عائشہ کاشف نے برائونز میڈلز حاصل کئے۔

نکاپ کے ہیڈکواٹر میں کراٹیکاز کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ۔

کراچی ; ایشین کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائڈ ریفری, سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے سابقہ سیکریٹری، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے-ڈو پاکستان کےچیف انسٹرکٹر و جنرل سیکریٹری سینسی عبدالرحیم کے مطابق پاکستان کراٹے فیڈریشن کےزیراہتمام 31 ویں نیشنل مین،

17 وین نیشنل وومن، 7 وین نیشنل کیڈٹ و جونیئر کراٹے چمپئن شپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوئیں جس میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے،

پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور اسلام آباد کے کراٹے کی ٹیمیں نے بھرپور شرکت کی۔

نکاپ کراٹے لیاری کے ممبران نے سندھ، واپڈا اور پاکستان پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شبیہ رضا نے پاکستان واپڈا کے لئے سلور میڈل حاصل کیا،

سندہ کے لئے محمد فاروق خان اور سعید علی یوسفزئی نے دو دو برائونز میڈلز، سید کبیر علی زیدی، عبید احمد اور عائشہ کاشف نے برائونز میڈلز حاصل کئے۔

کراٹیکاز کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں نکاپ کراٹے کے ہیڈکواٹر، ککری گرائونڈ اسپورٹس کمپلکس، لیاری کراچی میں ایک پروقار استقبالیہ دیا گیا

جس میں انکو سندہ کا روایتی تحفہ اجرک، ہار اور پھولوں کے گل دستے سینسی عبدالحمید صدر، سینسی عبدالرحیم سیکریٹری، سینسی احسان علی، سینسی باچا زادہ، سینسی سید شاہنور حسین زیدی اور سینسی شہباز خان نے پیش کئے۔

تمام کراٹیکاز کو قومی کراٹے چیمپیئن شپ میں سندھ کے کراٹیکاز کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ نکاپ کے کراٹیکاز اسی طرح تمام مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سندھ اور نکاپ کراٹے لیاری کانام روشن کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!