پی ایس بی کی مداخلت سے پاکستان چیس فیڈریشن پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا
حنیف قریشی کی سربراہی میں کام کرنے والی فیڈریشن کو تسلیم کرتے ہیں۔ فیڈے کا دو ٹوک اعلان

پی ایس بی کی مداخلت سے پاکستان چیس فیڈریشن پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا
حنیف قریشی کی سربراہی میں کام کرنے والی فیڈریشن کو تسلیم کرتے ہیں۔ فیڈے کا دو ٹوک اعلان
لاہور ; انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو چیس فیڈریشن آف پاکستان کے معاملات میں مداخلت پر خبردار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ایسا کرنے سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
سیکرٹری آئی پی سی اور ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کے نام پیغام میں انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہم سینئر نائب صدر کے انتخاب پر گہری نگاہ رکھے ہوۓ ہیں اگر پاکستان چیس فیڈریشن کی خود مختاری کو تسلیم نہ کیا گیا تو پاکستان پر پابندی عائد کر دی جاۓ گی۔
انٹرنیشنل فیڈریشن نے واضع کیا کیا کہ حنیف قریشی کی سربراہی میں 2022 کے شفاف انتخابات میں قائم ہونے والی پاکستان چیس فیڈریشن کی مکمل حمایت اور تسلیم کرتے ہیں۔
پاکستان چیس فیڈریشن کے صدر حنیف قریشی نے آئی پی سی منسٹر اور وزیر اعظم پاکستان سے ملک کے امیج کو خراب کرنے کی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کی نشست پر انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے جس کے خلاف سی ایف پی کے سینئر نائب صدر سلیم اختر نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔



