شائی ہوپ نے برائن لارا کا ریکارڈ برابر کر دیا

شائی ہوپ نے برائن لارا کا ریکارڈ برابر کر دیا
کیریبین، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے عالمی کرکٹ میں اپنا نام روشن کرتے ہوئے برائن لارا کا ون ڈے ریکارڈ برابر کر دیا۔
شائی ہوپ اب ویسٹ انڈیز کے لیے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبرپرآ گئے ہیں اورانہوں نے اپنے کیریئر میں 19 سنچریاں مکمل کرلیں۔
مزید یہ کہ شائی ہوپ نے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے اوراس سنگِ میل تک پہنچنے والے وہ دوسرے کیریبین بیٹربن گئے ہیں۔
یہ ریکارڈ سرویون رچرڈزکے بعد کسی کیریبین کھلاڑی کے لیے حاصل ہوا ہے، جوان کی کارکردگی کی اہمیت کو اجاگرکرتا ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق شائی ہوپ کی یہ کارکردگی نہ صرف انفرادی طور پرشاندار ہے بلکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے بھی حوصلہ افزا پیغام ہے۔
شائی ہوپ کے بلے بازی کا یہ سفران کے مستقل عزم اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے، جو آنے والے برسوں میں بھی یاد رکھا جائے گا۔



