ہاکی
انڈر18 ہاکی ٹورنامنٹ :پاکستان نے ملائیشیا کو ہر اکر فائنل میں جگہ بنا لی

انڈر18 ہاکی ٹورنامنٹ :پاکستان نے ملائیشیا کو ہر اکر فائنل میں جگہ بنا لی
پاکستان انڈر 18ہاکی ٹیم نے انڈر18 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں ملائیشیا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دی،
دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں میچ 3-3 گول سے برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر کیا گیا ۔
پاکستان نے ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست سے دو چار کیا ، تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔



