ہاکی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو کمیٹی اور کانگرس نے بھی ہاکی بورڈ بنانے کی حمایت کر دی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو کمیٹی اور کانگرس نے بھی ہاکی بورڈ بنانے کی حمایت کر دی

ملتان ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو کمیٹی اور کانگریس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے اولمپینز اور کانگریس ممبران نے شرکت کی.

ایگزیکٹو کمیٹی اور کانگریس نے پاکستان ہاکی بورڈ کے قیام کی بھرپور حمایت کر دی۔ شرکاء کے مطابق ہاکی بورڈ بننے سے آمدنی کے ذرائع بڑھیں گے، اسپانسرشپ اور فنڈنگ کے نئے دروازے کھلیں گے اور قومی کھیل کے ڈھانچے کو مضبوط بنایا جاسکے گا۔

اجلاس میں ملک بھر میں ہاکی کلبز کی سکروٹنی کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام کلبز کو رجسٹریشن کا مکمل حق دیا جائے گا۔ رجسٹریشن کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہوگا ۔

جو 30دسمبر تک جاری رہے گا یکم جنوری سے 15جنوری تک رجسٹریشن کلبز کی سکروٹنی ہوگی اس کے بعد کلبز الیکشن یکم فروری سے 10 فروری تک صوبائی الیکشن اور 15فروری 2026 کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہونگے

کانگرس اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ ملک بھر میں ہاکی کلبوں اور ان کے پلئیرز کی رجسٹریشن آن لائن ہوگی ۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ ملک بھر کے کلبوں کی رجسٹریشن ایک پورٹل پر آن لائن ہوگی۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!